وجے مالیہ کی حوالگی کارروائی میں تاخیر پر سپریم کورٹ کی مرکز کو سرزنش

YB WEB DESK. Dated: 12/12/2017 6:25:17 PM

ئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے مفرور شرا ب کاروباری وجے مالیہ کے حوالگی سے متعلق سماعت میں ہونے والی تاخیر کے سلسلے میں مرکزی حکومت کو آج سخت سرزنش کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سکریٹری کو سمن کرنے کا اشارہ بھی دیا۔ عدالت عظمی نے مرکزی حکومت کے لاآفیسرس کو مالیہ کے حوالگی کی کارروائی میں ہونے والی تاخیر کا تفصیلی سبب بتانے کی بھی ہدایت دی۔ عدالت نے کہا کہ مرکز سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حوالگی کارروائی میں تاخیر کیسے کرسکتا ہے ۔ عدالت عظمی نے وزارت خارجہ کو مالیہ کے حوالگی کی کارروائی میں ہونے والی تاخیر کے سلسلے میں پندرہ دسمبر تک تفصیلی معلومات دینے کے لئے کہا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر اس کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا تو وہ وزارت خارجہ کے سکریٹری کو سمن کرے گی۔ مالیہ پر بینکوں کے کنشورشیم کے نو ہزار کروڑ روپے قرض ادا نہیں کرنے کا الزام ہے ۔ وہ ان دنوں برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔

 

Face to Face

Face To Face With Atul Kumar Goel (IPS) DIG, Jammu-Samba-Kathua Range J&K... Read More
 

FACEBOOK

 

Twitter

 
 

Daily horoscope

 

Weather