محبوبہ مفتی نے جے کے بینک کے 82ڈیلوری یونٹوں کا الیکٹرانِک افتتاح کیا

YB WEB DESK. Dated: 6/3/2017 10:46:58 PM



جموںوزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج ریاست میں اور ریاست سے باہر جے کے بینک کے 82ڈیلوری یونٹوں کا بیک وقت الیکٹرانِک افتتاح کیا۔ انہوںنے 20مستحق چھاپڑی فروشوںمیں موبائیل ریڈیاں بھی تقسیم کیں۔82ڈیلوری یونٹوں میں 35 بزنس یونٹ ، 41اے ٹی ایم اور 6 کیش ڈیلوری مشینیں شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر چھاپڑی فروشوں کے لئے آسان قرضہ سکیم بھی متعارف کی۔اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ریاست میں سماجی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جموں وکشمیر بینک کی انتظامیہ کی سراہنا کی۔انہوںنے امیدا ظاہر کی کہ بینک یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی حکومت چھاپڑی فروشوں کی مشکلات اور ضروریات سے باخبر ہے اور حکومت نے شہروں اور قصبوںمیں ان کے لئے موزون جگہوں کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں ہراساں نہ کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی کئی چھاپڑی فروشوں کو معقول جگہیں دی گئی ہیں ۔ وزیر اعلی نے سرینگر کی ضلع اور میونسپل انتظامیہ کو یہ عمل فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ جن چھاپڑی فروشوں کو آج موبائیل ریڈیاں فراہم کی گئیں وہ اپنا کاروبار صاف و شفاف طریقے پر انجام دیں گے۔انہوںنے ہوزری اور ملبوسات کے علاوہ دیگر مصنوعات کا کاروبار کرنے والے چھاپڑی فروشوں کے لئے بھی اسی طرح کی ریڈیاں تیار کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ نے آسان قرضہ سکیم کے تحت بلاخلل رقومات کی فراہمی کی بھی تلقین کی۔اپنے خطاب میں وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے چھاپڑی فروشوں کو کاروبار کی خاطر موزون جگہیں دینے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے ریاستی عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی رول ادا کرنے کے لئے جموں وکشمیر بینک کو مبارک باد دی۔انہوںنے کہا کہ چھاپڑی فروشوں میں جو ریڈیاں تقسیم کی گئی ہیں،اُن سے اُن کے کاروبار میں مزید بہتری آئے گی اور چھاپڑی فروشوں میں اعتماد بڑھ جائے گا۔اس سے قبل جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد نے اپنے خطاب میں جموں وکشمیر بینک کی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے وزیر اعلیٰ کی جانب سے رہنمائی اور رہبری کے لئے بھی اُن کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ آج کے الیکٹرانک افتتاح کے بعد جموں وکشمیر بینک کے صارفین کی تعداد میں تقریباً 5لاکھ مزید صارفین کا اضافہ ہوگا۔اس موقعہ پر وزراءمملکت آسیہ نقاش ،میر ظہور احمد ، سید فاروق احمد اندرابی ، کئی ارکان قانون سازیہ ، صوبائی و ضلع انتظامیہ کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

Face to Face

Face To Face With Atul Kumar Goel (IPS) DIG, Jammu-Samba-Kathua Range J&K... Read More
 

FACEBOOK

 

Twitter

 
 

Daily horoscope

 

Weather